عالمی خبریں

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھا گیا، عوام کا جم غفیر امنڈ پڑا

آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کیا گیا، بعد میں تابوت کو لندن لے جایا جائے گا

ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت / Getty Images
ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت / Getty Images MAX-0475

لندن: ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا اور چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے، اسی کے ساتھ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آنجہانی ملکہ الزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہولیروڈ پہنچنے پر ملکہ کے تابوت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایبرڈین اورڈنڈی کے رستوں سے چھ گھنٹے کا سفر طے کر کے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا لایا گیا، بڑی تعداد میں ان راستوں پر کھڑے برطانوی عوام نے ملکہ کے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔ جس کے بعد ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے سینٹ گائلز کیتھیڈرل چرچ لے جایا گیا، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنگ چارلس، ملکہ کمیلا سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

Published: undefined

دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، جہاں ملکہ کو خراجِ عقدیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کی بڑی تعداد اپنی ملکہ کے آخری دیدار کے لیے لائنیں لگالیں ہیں ، چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

Published: undefined

ملکہ کی میت آج لندن روانہ کی جائے گی ، تیرہ ستمبر کو شہزادی این اپنی والدہ کے ساتھ لندن جائیں گی، جہاں سے تابوت کو بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔ چودہ ستمبر کو تابوت ویسٹ منسٹر ہال منتقل ہوگا اور چار دن تک وہاں ہی رکھا جائے گا ، ویسٹ منسٹرہال میں چاردن تک عوام کو دیدارکی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

جس کے بعد شاہی اعزازات کے ساتھ ملکہ کی آخری رسومات انیس ستمبرکو آخری رسومات ویسٹ منسٹرایبے میں ہوں گی، جس کے بعد ملکہ کوکنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزرمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ لندن کے رائل پارکس میں آخری رسومات کی یہ تقریبات بڑی زسکرینز پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے آنجہانی ملکہ کی تاج پوشی اور شادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined