عالمی خبریں

'کواڈ' کا سمندری تحفظ پر زور، روس-یوکرین جنگ پر اظہار تشویش اور دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

مشترکہ بیان میں امریکی کوسٹ گارڈ، جاپانی کوسٹ گارڈ، آسٹریلیائی سرحدی فوج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ 2025 میں پہلا کواڈ ایٹ سی شپ آبزرور مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنائے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

امریکہ میں ہفتہ کو کواڈ چوٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے سربراہان نے شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد رکن ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں سمندری تحفظ کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شمالی کوریا کے میزائل لانچ اور کراس بارڈر دہشت گردی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

Published: undefined

کواڈ رہنماؤں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا "ہم اعلان کرتے ہیں کہ امریکی کوسٹ گارڈ، جاپانی کوسٹ گارڈ، آسٹریلیائی سرحدی فوج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ سمندری تحفظ کو آگے بڑھانے کے لیے 2025 میں پہلا کواڈ ایٹ سی شپ آبزرور مشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور مستقبل کے آنے والے برسوں میں انڈو-پیسفک میں آگے مشن جاری رکھیں گے"۔

Published: undefined

کواڈ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر تقریباً دو ارب لوگوں اور عالمی مجموعی گھریلو مصنوعات کی ایک تہائی سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم ایک آزاد اور کھلے انڈو-پیسفک کے لیے مضبوطی کے ساتھ پابند ہیں۔ ہم کسی بھی غیر مستحکم کرنے والی یا یکطرفہ کارروائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں جو طاقت سے یا دباؤ سے موجودہ صورتحال کو بدلنے کی کوشش کرتی ہے۔

Published: undefined

ہم اس علاقے میں حال میں غیر قانونی طور پر ہوئے میزائل لانچ کی مذمت کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی خلاف ورزی ہے۔ جنوب مشرق ایشیائی ممالک کی تنظیم (ASEAN)، پیسفک جزائر گروپ فورم (PIF)، اور بحر ہند رِم ایسو سی ایشن (IORA) سمیت علاقائی تنظیموں کی قیادت کا احترام کواڈ کے مرکز میں ہے اور رہے گا۔

Published: undefined

کواڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں آگے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قرار داد کی خلاف ورزی کرنے والے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل لانچ اور ایٹمی اسلحوں کو لے کر جاری اس کے کام کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ لانچ عالمی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرتا ہے۔ ہم شمالی کوریا سے یو این ایس سی آر کے تحت اپنی سبھی ذمہ داریوں پر عمل کرنے، اُکساوے سے بچنے اور مثبت بات چیت میں شامل ہونے کی گزارش کرتے ہیں۔ ہم علاقے اور اس کے باہر شمالی کوریا سے متعلق نیوکلیئر اور میزائل ٹکنالوجی کے کسی بھی طرح کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ کواڈ رہنماؤں نے کہا کہ ہم شمالی کوریا کے ذریعہ غیر قانونی اسلحوں اور بیلسٹ میزائل پروگرام کی فنڈ کرنے کے لیے نٹ ورک، سائبر ایکٹیویٹی اور غیر ملکوں میں مزدوروں کے استعمال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

Published: undefined

بیان میں یوکرین جنگ پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہم میں سے ہر ایک نے یوکرین کا دورہ کیا ہے اور اسے خود دیکھا ہے۔ ہم خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سمیت اقوام متحدہ چارٹر کے مقاصد اور اصول اور عالمی قوانین کے مطابق ایک مستحکم امن کی ضرورت کو دہراتے ہیں۔

Published: undefined

کواڈ نے کراس بارڈر سمیت سبھی شکلوں میں دہشت گردی اور پُرتشدد انتہاپسندی کی واضح طور سے مذمت کی۔ انوہں نے کہا کہ ہم ایسے دہشت گردانہ حملوں کے قصورواروں کے لیے جوابدہی کو بڑھاوا دینے پر مل کر کام کرنے کے لیے پابند ہیں۔ ہم پٹھان کوٹ اور ممبئی میں 26/11 کو ہوئے حملوں سمیت دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined