عالمی خبریں

قطر، مصر اور امریکہ کی مشترکہ طور پر حماس اور اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کی اپیل

تینوں ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

قطر، مصر اور امریکہ نے مشترکہ طور پر جاری اپنے ایک بیان میں حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی تجویز پر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔ یہ مشترکہ بیان قطر کی وزارت خارجہ نے جاری کیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔

Published: undefined

خبر رسا ایجنسی سنہوا کے مطابق یہ بیان ہفتہ (یکم جون) کو جاری کیا گیا ہے جس میں فریقین کے مطالبات کو ایک معاہدے کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو دونوں کے مفادات کو پورا کرتا ہے اور غزہ میں مصیبت زدہ افراد کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں اور ان کے اہل خانہ دونوں کو فوری امداد فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ اس معاہدے میں مستقل جنگ بندی اور بحران کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ بھی شامل ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو اس تجویز کا انکشاف کیا، جس کے تحت غزہ کا تنازع ختم کر کے تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

دریں اثنا مغربی کنارے میں فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جیریکو کے جنوب میں عقابت جابر مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں ایک فلسطینی لڑکے کی موت ہوگئی ہے۔ فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے سنیچر کو خبر رساں ایجنسی سنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ کے مغربی قبرستان کے قریب دو افراد کو گولی مار دی۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ہفتے کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسے ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش جنوبی چیک پوائنٹ پر ملی جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اسرائیلی فوج نے اکثر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اس کے چھاپے ’انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں‘ ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ اکتوبر سے مغربی کنارے اور یروشلم میں 500 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت قبول کر لی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اسرائیل فلسطین تنازع پر سچائی بتائیں گے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے نیتن یاہو کو امریکی کانگریس میں تقریر کرنے کی دعوت دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined