ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن اختتام تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام سفارتی طریقے مسدود ہوگئے ہیں اور اب ہمارے پاس جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا ہے۔ یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔
Published: undefined
روسی صدر نے فوجی آپریشن کے حوالے سے ایک تقریر میں وضاحت کی کہ یوکرین نے مغربی طاقتوں کی مدد سے ہمارے خلاف جارحیت کا منصوبہ بنایا۔ یوکرین کو ہمارے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے محاذ میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اپنی تقریر میں روسی صدر نے عندیہ دیا کہ روس کے پاس یوکرین پر حملے کے علاوہ قومی سلامتی کے تحفظ کا کوئی آپشن نہیں ہے اور یہ کہ مغرب یوکرین پر فوجی آپریشن کو ان کے ملک پر پابندیاں لگانے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
Published: undefined
پوتن نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی سطح میں اضافہ ہوگا مگر ہم ان مسائل سے نمٹیں گے۔ صدر پوتن نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا، بلکہ ڈونباس کے رہائشیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کیف میں حکام پر جھوٹ پھیلانے اور ڈونیٹسک پر بمباری جاری رکھنے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
پوتن نے کل بدھ کو ایک تقریر میں مزید کہا کہ "نیٹو" نے ہماری سرحدوں کی طرف پیش قدمی جاری رکھی اور ہمارے پاس اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے فوجی آپریشن شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کو ایک ایسے محاذ میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے جس سے ہماری سلامتی کو خطرہ ہو۔
Published: undefined
پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک یوکرین کی غیر جانبداری اور غیر فوجی کارروائی پر عمل پیرا ہے۔ ہم اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے والے حل تک پہنچنے کے لیے یوکرین کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے روس میں قیمتیں بڑھی ہیں لیکن روسی کمپنیوں نے اس میں نرمی کر دی ہے۔ پوتن نے روسی حکومت پر زور دیا کہ وہ مغربی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کرے۔ روسی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مغرب دنیا کے ممالک پر اپنا معاشی ماڈل مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined