روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر جو بائیڈن منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ جنیوا سربراہی اجلاس میں سامنے آنے والے نتائج کے نفاذ پر بات چیت کریں گے۔روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
مسٹر پیسکوف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، "یقیناً اس پر بات کرنا ضروری ہے کہ جون کے مہینے میں جنیوا میں ہونے والی چوٹی کانفرنس میں جن باتوں پر بات ہوئی ہے، انہیں آگے کیسے نافذ کیا جائے۔ایسی کون سی چیزیں ہیں جنہیں جزوی اور مکمل طور پر نافذ کیا جارہا ہے، اس کے لئے کس طرح کی اضافی کوششوں کی ضرورت ہوگی ۔ یقیناً یہ دو طرفہ تعلقات ہیں لیکن اب تک اسکی صورتحال اچھی حالت میں نہیں رہی ہے۔
Published: undefined
افسرنے بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان یوکرین میں کشیدگی، روس کی سرحد پر نیٹو کی ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سلامتی کی ضمانتوں پر مسٹر پوٹن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے پوتن نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز