عالمی خبریں

سوڈان میں غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مظاہرے، لوٹ اور فسادات

UNI
UNI 

خرطوم: سوڈان کے مشرقی دارفور اور مغربی کورڈوفان صوبوں میں غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف طلبہ کے مظاہرے لوٹ مار اور فسادات میں تبدیل ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی ’سنا ‘ کے مطابق صوبوں کے انتظامی مراکز میں پرامن طریقے سے مظاہرے شروع ہوئے ، پھر دیگرافراد اس میں شامل ہوگئے جس کے نتیجے میں شوروم اور دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ ہوئی۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سوڈان میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ، بڑھتی مہنگائی اور قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے متعدد صوبوں اور شہروں میں تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ اسکولی بچوں اور طلبہ کا پرامن احتجاج لوٹ مار اور فسادات میں تبدیل ہوگیا۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا ، کاروں کو نذر آتش کیا اور دکانوں کو لوٹ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined