اوٹاوا: کینیڈا-امریکہ کی سرحد پر کورونا کے پیش نظر لازمی ٹیکہ کاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ عدالتی حکم امتناعی کے بعد بھی مظاہرین نے امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ ایک بڑے تجارتی پل کو بلاک کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل، کینیڈا کے ایک جج نے حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ شام 7 بجے سے شروع ہونے والی ناکہ بندی کو ہٹا دیں۔ اطلاعات کے مطابق کئی سو مظاہرین بین الاقوامی پل کی طرف جانے والی سڑک پر جمع ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جنوری کے وسط میں ٹرک ڈرائیوروں، کسانوں اور دیگر کینیڈینوں نے کینیڈا میں لازمی ویکسینیشن کے خلاف پرامن عوامی احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ٹرک چلانے والوں نے کئی امریکی-کینیڈا سرحدوں کو بھی بلاک کر دیا ہے، جس میں ایمبیسیڈر برج، جو ڈیٹرائٹ، مشی گن اور ونڈسر، اونٹاریو کو ملاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز