عالمی خبریں

احتجاجی طلباء، سابق سکریٹری خارجہ، مرکزی بینک کے سابق گورنر، جانتے ہیں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت میں شامل 16 افراد کون ہیں؟

بنگلہ دیش کے نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے جمعرات کو عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا۔ صدر نے حکومت میں شامل ہونے والے 16 میں سے 13 ارکان سے بھی حلف لیا

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس / Getty Images</p></div>

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس / Getty Images

 
MUNIR UZ ZAMAN

ڈھاکہ: نوبل امن انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس نے جمعرات کی شام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھایا۔ چار روز قبل وزیراعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دے کر ہندوستان آنا پڑا تھا۔ 84 سالہ یونس نے جمعرات کی رات ڈھاکہ کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حلف لیا۔ اس تقریب میں سیاست دانوں، سول سوسائٹی کے لوگوں، جرنیلوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

حلف لینے کے بعد یونس نے کہا، ’’میں آئین کی حفاظت، حمایت اور تحفظ کروں گا۔‘‘ ان کی کابینہ کے ایک درجن سے زائد ارکان، جنہیں وزیر نہیں بلکہ مشیروں کا درجہ دیا گیا ہے، نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف لینے والوں میں حسینہ واجد کے مخالف رہے طالب علم رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی شامل تھے، جو بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔

Published: undefined

محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت میں 16 رکنی مشیروں کی کونسل کا اعلان کیا گیا۔ یہ عبوری حکومت ایک مقررہ مدت کے لیے بحران زدہ بنگلہ دیش کی قیادت کرے گی اور منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ عبوری حکومت کے دیگر ارکان میں سابق سکریٹری خارجہ توحید حسین اور سابق اٹارنی جنرل حسن عارف شامل ہیں۔ ایوارڈ یافتہ ماحولیاتی قانون دان سعیدہ رضوانہ حسن اور اعلیٰ پروفیسر اور مصنف آصف نذر نے بھی حلف اٹھایا۔

عبوری حکومت کے 16 ارکان:

1- بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ایم سخاوت حسین، بنگلہ دیش کے سابق الیکشن کمشنر

2- فریدہ اختر خواتین کے حقوق کی کارکن

3- خالد حسین، نائب سربراہ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش

4- نورجہاں بیگم، رورل ٹیلی کمیونیکیشن ٹرسٹی

5- شرمین مرشد، آزادی پسند

6- سوپردیپ چکما چٹاگانگ ہل ٹریکٹس ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین

7- پروفیسر بیدھن رنجن رائے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈائریکٹر

8- توحید حسین سابق سکریٹری خارجہ

Published: undefined

9- ڈھاکہ یونیورسٹی کے پروفیسر محمد نذر الاسلام

10- عادل الرحمن خان، انسانی حقوق کے کارکن

11- اے ایف حسن عارف، سابق اٹارنی جنرل

12- سعیدہ رضوانہ حسن، بی ایل اے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر

13- ناہید اسلام احتجاجی طلبہ رہنما

14- آصف محمود، احتجاجی طلبہ رہنما

15- فاروق اعظم آزادی پسند

16- صالح الدین احمد، مرکزی بینک کے سابق گورنر

خیال رہے کہ پڑوسی ملک میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا تھا۔ اس واقعے کے تین دن بعد یونس نے نگراں حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو ملک میں نئے انتخابات کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

84 سالہ ماہر اقتصادیات یونس کو عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر طلبہ مظاہرین کی حمایت حاصل ہے۔ وہ جمعرات کو پیرس سے ڈھاکہ واپس آئے۔ ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونس نے کہا کہ 'ہمارے طلباء ہمیں جو بھی راستہ دکھائیں گے، ہم اسی پر آگے بڑھیں گے۔'

بنگلہ دیش کے نئے سربراہ بننے والے محمد یونس نوبل انعام جیتنے والے ایسے 32ویں شخص بن گئے ہیں جو اب سربراہ مملکت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے پوری دنیا میں ایسے 31 اور لوگ ہیں جو نوبل انعام بھی حاصل کر چکے ہیں اور سربراہ مملکت کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined