عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے توڑا شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ، سر پر برسائے ہتھوڑے!

شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد ہزاروں بنگلہ دیشی مظاہرین نے بنگلہ دیش کے سابق صدر شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ بھی توڑ دیا۔ مظاہرین پی ایم ہاؤس میں داخل ہوئے وہاں کی تصاویر شیئر کیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ڈھاکہ: ریزرویشن کے معاملے پر بنگلہ دیش میں شروع ہونے والا احتجاج اب قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ ملک کے حالات ابتر ہو چکے ہیں۔ شیخ حسینہ نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ملک سے ہندوستان سے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔ اس دوران مظاہرے کی ایک تصویر سامنے آئی، جس میں پرتشدد مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے مجسمہ کو ہتھوڑے سے توڑ دیا۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کی سیاست میں شیخ مجیب الرحمن کا قد ہندوستان میں مہاتما گاندھی جیسا ہے اور بنگلہ دیش کے لوگوں میں مجیب الرحمان کو بنگ بندھو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مظاہرین اس قدر مشتعل ہو گئے کہ وہ بنگلہ دیش کے بابائے قوم کہلانے والے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کے مجسمہ پر چڑھ گئے اور ہتھوڑوں سے وار کرنے لگے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد مظاہرین ڈھاکہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ تصاویر میں مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا سامان اٹھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، کچھ دیر قبل شیخ حسینہ اپنا استعفیٰ دے کر بھارت کے شہر اگرتلہ روانہ ہو گئیں۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

بنگلہ دیش میں ریزرویشن کے معاملے پر کئی بار تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 1971 کے آزادی پسندوں کے خاندانوں کے لیے 30 فیصد سرکاری ملازمتوں کے لیے مختص کوٹہ سسٹم کو ختم کیا جائے۔ اس سے قبل جب تشدد ہوا تو عدالت نے کوٹہ کی حد کم کر دی تھی۔ لیکن تشدد نہیں رکا اور اب مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور تشدد کر رہے ہیں۔ اس مظاہرے میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined