عالمی خبریں

اسرائیل کی ایرو-3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ پیش رفت پر مبنی بات چیت

اسرائیل کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسرائیل اپنا ایرو-3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ پیش رفت پر مبنی بات چیت کر رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

یروشلم: اسرائیل کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا ہے کہ اسرائیل اپنا ایرو-3 میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کے لیے جرمنی کے ساتھ پیش رفت پر مبنی بات چیت کر رہا ہے۔

واضح رہے جرمنی نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے - یہ فیصلہ روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے ہوا۔ ’’ایرو 3‘‘ کو زمین کے ماحول سے باہر بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یہ اسرائیل کے میزائل دفاعی صف کی سب سے اوپر کے درجے کا سسٹم ہے۔ اس سسٹم میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے لیے آئرن ڈوم اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے ایرو تھری سسٹم موجود ہے۔ یہ سسٹم کسی بھی غیر روایتی وار ہیڈ کو محفوظ اونچائی پر تباہ کر دیتا ہے۔

اسرائیل کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جرمن وزارت دفاع کے ساتھ بات چیت میں تیزی آئی ہے اور اس کا مقصد مستقبل قریب میں اس نظام کو برآمد کرنا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس منصوبے کو امریکی حمایت حاصل ہے لہذا فروخت کے لیے واشنگٹن سے منظوری درکار ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined