برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے بیٹے اور بیٹی کو شاہی القاب سے نوازا نہیں جائے گا۔ اس فیصلہ کے بعد جلا وطن جوڑا ایک مرتبہ پھر شاہی خاندان سے ناراض نظر آیا۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق ہیری کے والد شاہ چارلس سوم نے اپنے پوتے تین سالہ آرچی اور ایک سالہ للی بیٹ کو جلد ہی ’’عزت ماٰب‘‘ شہزادہ اور شہزادی کا خطاب دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
Published: undefined
لیکن اس حوالے سے ایک ہفتہ کی تلخیوں میں لپٹی بات چیت کے بعد انہوں نے دونوں بچوں کو عزت ماٰب شہزادہ اور شہزادی کے القاب دینے انکار کر دیا۔ انہیں القاب سے 2020 میں ان کے والدین ہیری اور میگھن کو اس وقت محروم کر دیا گیا تھا جب دونوں نے شاہی خاندان اور برطانیہ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔
Published: undefined
صحافتی ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ دونوں بچے شہزادہ اور شہزادی تو ہو سکتے ہیں مگر انہیں شاہی خاندان سے متعلق ’’عزت مآب‘‘ کا لقب نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ دونوں شاہی امور میں مصروف خدمت نہیں ہیں۔ اب ملکہ کی موت کے بعد یہ فیصلہ مزید پختہ ہو گیا کہ آرچی اور للی بیٹ شہزادہ اور شہزادی ہیں، لیکن ’عزت مآب‘ نہیں۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا ہیری اور میگھن اس بات پر غصہ میں دکھائی دئیے کہ ان کے بچے اب شاہی خطاب حاصل نہیں کر سکتے ۔یہ فیصلہ 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس کے کنگ بننے کے بعد کے ہفتہ کے دوران ہونے والی تلخ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے ہیری اور میگھن نے ڈرامائی انداز میں شاہی ذمہ داریوں سے کنارہ کش ہوکر برطانیہ کو چھوڑا اور 2020 میں کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کر لی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined