عالمی خبریں

وزیر اعظم مودی کا روسی دورہ، پوتن کا یوکرین میں جنگ لڑ رہے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کا فیصلہ

وزیر اعظم مودی روس میں موجود ہیں، جوکہ صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر وہاں پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کورونا کے بعد پہلی بار روس گئے ہیں اور دونوں لیڈران کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ماسکو: وزیر اعظم مودی اس وقت روس میں موجود ہیں، جوکہ صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر وہاں پہنچے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کورونا کے بعد پہلی بار روس گئے ہیں اور دونوں لیڈران کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، روسی دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ولادیمیر پوتن سے روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر گفتگو کی۔ اس کے بعد صدر پوتن نے پی ایم مودی سے کہا کہ ہندوستانی جلد ہی ملک واپس آئیں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل کی رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہندوستانیوں کو دھوکہ دہی سے سرحد پر سیکورٹی معاون کے طور پر کام کرنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ ’دی ہندو‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اطلاع دی تھی کہ نومبر 2023 سے روس-یوکرین سرحد پر تقریباً 18 ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔ اتر پردیش، گجرات، پنجاب اور جموں و کشمیر کے کئی نوجوان بھی اس جنگ میں پھنس گئے ہیں۔

Published: undefined

حیدرآباد کا ایک نوجوان بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں پھنس گیا تھا۔ نوجوان نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت ہند سے مدد کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد متاثرہ خاندان نے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی سے رابطہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں اویسی نے 25 جنوری کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ماسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کو ایک خط لکھا تھا۔ اس میں انہوں نے نوجوانوں کی واپسی کے لیے حکومت سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined