عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کی قلا بازی، کل تک جو لوگ ’خاص‘ تھے وہ اب جمہوریت کے دشمن!

ٹرمپ نے کہا ’’اب جب کانگریس نے انتخابی نتائج کی توثیق کر دی ہے اب میری کوشش ہوگی کہ میں اقتدار کی منتقلی کو منطم اور ہموار بناؤں‘‘

امریکی صدر ٹرمپ / تصویر ڈی ڈبلیو
امریکی صدر ٹرمپ / تصویر ڈی ڈبلیو 

واشنگٹن: ایسا کیا ہوا کہ ایک دن میں صدر ٹرمپ کی زبان پوری طرح بدل گئی؟ صدر ٹرمپ جن کو کل تک ’خاص لوگ ‘ کہہ کر بلا رہے تھے اب ان کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ امریکہ کی نمائندگی نہیں کرتے! انہوں نے اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ ’’تمام امریکیوں کی طرح میں بھی کل ہوئے تشدد اور لاقانونیت کے واقعہ پر شدید غصہ ہوں۔ میں نے فوری طور پر بلڈنگ کی حفاظت اور داخل ہونے والوں کو وہاں سے باہر نکالنے کے لئے نیشل گارڈس تعینات کرنے کا حکم دیا۔ امریکہ ہمیشہ قانون پر عمل کرنے والا ملک ہے اور اسے آگے بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ جو مظاہرین کیپیٹل ہل میں گھسے انہوں نے امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے اور جو لوگ تشدد میں ملوث تھے وہ ہمارے ملک کی نمائندگی نہیں کرتے۔‘‘ صدر ٹرمپ نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی وکالت بھی کی ہے۔

Published: undefined

انتخابی نتائج پر مستقل انگلی اٹھانے والے صدر ٹرمپ نے انتخابات پر کہا ’’ہم ابھی بہت نزدیکی اور تناؤ سے بھرے انتخابات سے گزرے ہیں اور اس کی وجہ سے جذبات بہت اونچائی پر تھے لیکن اب جذبات ٹھنڈے ہو جانے چاہئیں، امن بحال ہو جانا چاہئے اور ہمیں آگے بڑھنا چاہئے۔ میں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کے لئے تمام قانونی پہلوؤں پر شدت سے عمل کیا اور میرا مقصد ہر ووٹ کی شفافیت کو بحال کرنا تھا، اور ایسا کرتے ہوئے میں امریکی جمہوریت کا دفاع کر رہا تھا۔ میں یہ کہوں گا کہ ہمیں اپنےانتخابی قوانین پر از سر نو غور کرنا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

امریکی کانگریس کے ذریعہ نتائج کی توثیق کرنےکے بعد کہئے یا پوری دنیا کی تنقید کے بعد کہئے یا سزا کا خوف کہئے جو بھی ہے لیکن ایک ہی دن میں صدر ٹرمپ کے سُر بدل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اب جب کانگریس نے انتخابی نتائج کی توثیق کر دی ہے تو میری کوشش ہوگی کہ میں اقتدار کی منتقلی کو منطم اور ہموار بناؤں۔ یہ چیزوں کو ٹھیک کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ہے۔‘‘

Published: undefined

امریکہ کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’’اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سال 2020 بہت چیلنج بھرا سال تھا جس میں عوام وبائی مرض سے پریشان رہے۔ اس وبا نے جہاں بیش قیمت جانیں لے لیں وہیں سماجی زندگی اور معاشی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہماری دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے ہم سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ‘‘

انہوں اپنے خطاب کے آخر میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’میں عوام کا بہت شکر گزار ہوں۔ آپ کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے حامیوں کا احسان مند ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ مایوس ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined