عالمی خبریں

صدر ٹرمپ نے چین کی فوج کے ساتھ سکیورٹی تبادلے پر پابندی عائد کی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں چینی فوج کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق تبادلے اور آلات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے، یہ ایگزیکٹو آرڈر 11 جنوری 2021 سے عمل میں آئے گا

ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images
ڈونلڈ ٹرمپ / Getty Images 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس میں چینی فوج کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق تبادلے اور آلات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ ایگزیکٹو آرڈر 11 جنوری 2021 سے عمل میں آئے گا۔

Published: undefined

مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو اس ایگزیکٹو آرڈر کو منظوری دینے کے بعد کہا ’’اس ایگزیکٹو آرڈر میں چین کی کمیونسٹ آرمی کی کسی بھی کمپنی کے ساتھ آلات اور سکیورٹی سے متعلق تبادلے کی آلات کی خرید و فروخت پر پابندی نافذ رہے گی‘‘۔

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا ’’میں نے وزیر خزانہ کو وزیر دفاع ، وزیر خارجہ، قومی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور دیگر اہم محکموں کے سربراہوں سے مشاورت کے بعد مناسب کاروائی کرنے کے لئے اختیار دیا ہے۔ وہ ضروری اقدامات اٹھاکر اس ایگزیکٹو آرڈر کو نافذ کریں گے‘‘۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوج کی بڑھتی سرگرمیوں کی وجہ سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ کی صورتحال ہے۔ چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی فوجی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔ تائیوان کے معاملے کے بارے میں چین اور امریکہ کے مابین ٹکراؤ کی صورتحال ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ نے چند ماہ قبل 24 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ کمپنیاں چین کی کمیونسٹ پارٹی کو بحیرہ جنوبی چین میں انسان ساختہ جزیرے کی تعمیر میں مدد فراہم کررہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined