عالمی خبریں

ہند نژاد پرتیما بھلر کو نیویارک پولیس میں ملا کیپٹن کا عہدہ، یہ فخر حاصل کرنے والی پہلی جنوب ایشیائی خاتون

پرتیما بھلر مالڈوناڈو کی پیدائش پنجاب میں ہوئی تھی اور وہ 9 سال تک پنجاب میں ہی رہیں، پھر وہ اپنے والدین کے ساتھ نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>پرتیما بھلر مالڈوناڈو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرتیما بھلر مالڈوناڈو، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستانی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والی پرتیما بھلر مالڈوناڈو نے نیو یارک میں کچھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے ملک کا نام روشن ہو رہا ہے۔ ہند نژاد پولیس افسر پرتیما کو نیویارک پولیس میں کیپٹن عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ اس عہدہ کو سنبھالنے والی پرتیما جنوب ایشیائی نژاد کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پرتیما بھلر کو گزشتہ مہینے کیپٹن عہدہ پر تقرری ملی تھی۔ فی الحال وہ ساؤتھ رچمنڈ ہل علاقے کے 102ویں پولیس اسٹیشن کی قیادت کریں گی۔ پرتیما کا کہنا ہے کہ ’’یہ گھر واپس آنے جیسا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کے 25 سال سے بھی زیادہ اس علاقے میں گزارے ہیں۔‘‘ دراصل ساؤتھ رچمنڈ علاقے میں سکھ طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور پرتیما بھلر نے بھی اس علاقہ میں بہت عرصہ قیام کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پرتیما بھلر کی پیدائش پنجاب میں ہوئی تھی اور وہ 9 سال تک پنجاب میں ہی رہیں۔ پھر وہ اپنے والدین کے ساتھ نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں۔ اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے پرتیما کہتی ہیں کہ ’’میں جس گرودوارے میں بچپن میں جاتی تھی اب اسی گرودوارہ میں کیپٹن کی شکل میں جاؤں گی اور یہ دلچسپ ہے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، پرتیما کا کہنا ہے کہ بطور کیپٹن ان کا زور کمیونٹی پولیسنگ پر رہے گا۔ نیویارک پولیس میں اعلیٰ عہدہ پر پہنچنے پر پرتیما نے یہ بھی کہا کہ کئی بار آپ کو آپ کے کام کے لیے تعریف نہیں ملتی، لیکن اس کے باوجود آپ کو کام کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور میں نہ صرف اپنے طبقہ بلکہ خواتین، بچوں اور ہر کسی کے سامنے پولیس کی بہترین مثال پیش کرنا چاہتی ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined