اقوام متحدہ: امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر ایران کے نیکلیائی پروگرام سمیت مختلف عالمی مسئلوں پرتبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان موگن اورٹاگس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
اورٹاگس نے کہا، ’’وزیر خارجہ مائک پومپیو نے آج برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب سے فون پر مختلف اہم عالمی مسئلوں پر بات چیت کی۔دونوں لیڈروں نے شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم(ناٹو)کو مضبوط کرنے اور ایران کے بڑھتے نیوکلیائی پروگرام سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ خلیج اومان میں گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز کے نزدیک دو تین ٹینکروں الٹیئر اور کوکوکا کریجیس میں دھماکے کے واقعات اور ایران کے ذریعہ امریک کے خفیہ ڈرون طیارے کو مارگرانے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤبہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
Published: undefined
ایران نے بین الاقوامی نیوکلیائی معاہدے کے تحت یورینیم کی افزائش کی طے حد کو بھی پارکرلیاہے۔ ایران نے 3.67فیصد کی طے حد کو پار کرکے یورینیم کی اپنی افزائش 4.5فیصد تک کرلی ہے۔بین الاقوامی نیوکلیائی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مئی میں ایران نیوکلیائی معاہدے سے اپنے ملک کے الگ ہونے کا اعلان کیاتھا۔اس کے بعد سے ہی دونوں ملکوں کے رشتے بہت ہی تلخ ہوگئے ہیں۔ اس نیوکلیائی معاہدے کے التزام کو نافذ کرنے کے سلسلے میں بھی شک کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سال 2015میں ایران نے امریکہ ،چین،روس ،جرمنی فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔معاہدے کےتحت ایران نے اس پر لگی اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے نیوکلیائی پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق ظاہر کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined