عالمی خبریں

عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں، انھیں فوراً کھولا جائے: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے عبادت گاہیں کھولے جانے کے بعد کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جانے کی بھی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ مذہبی رہنما عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد اب عبادت گاہوں کا تالا کھولنے کی اپیل بھی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں اب فوری طور پر کھولا جائے۔ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے یہ بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔

Published: undefined

امریکی صدر نے عبادت گاہیں کھولے جانے کے بعد کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جانے کی بھی تلقین کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پر اور عبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ 20 مئی کو کہا تھا کہ ملک میں بدھ کی صبح سے مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا تھا کہ "اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں رکھتے ہوئے یہودی عبادت خانہ، مسجد اور چرچ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined