لیما: ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ- 19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پیرو، جنوبی افریقہ اور برازیل نے ہندوستان کے لئے اپنی تجارتی پروازوں کی معطلی میں 11 جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، سرکاری اخبار ’ال پیروآنو‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد ملک میں کووڈ- 19 کے ڈیلٹا ورژن کا دوسرا کیس پائے جانے کے بعد یہ اقدام کیا ہے۔
Published: undefined
10 مئی کو اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے حکومت نے حکم دیا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے پیرو کے لوگوں کو 14 دن تک اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے علاقے اریکپا میں کووڈ۔ 19 کے ڈیلٹا فارم کے دو کیسز کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Published: undefined
وزیر صحت آسکر اوگارٹے نے جمعہ کے روز اریکپا کے آس پاس ایک ’سائنسی گھیرا‘ اپنانے کا اعلان کیا، جس میں اس خطے سے نقل و حمل کی خدمات پر پابندی شامل ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پیرو میں کورونا کے 2023179 کیسز ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 189933 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز