قاہرہ: مصری وزرات اوقاف اور مذہبی امور نے مشرقی قاہرہ کی تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین نمازیوں کی نماز تراویح ریڈیو پر نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ تاریخی ماہ صیام کی روحانی مناسبت اور کرونا وبا کے خطرات کے تناظرمیں تاریخی مسجد عمرو ابن العاص سے صرف تین افراد امام اور مسجد کے دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ تروایح وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
Published: undefined
وزارت اوقاف کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے تیسرے عشرے کے قریب آنے اور ماہ صیام کی روحانی کیفیات سے مستفید ہونے کے لیے مسجد عمرو ابن العاص سے براہ راست نماز عشا اور تراویح نشر کی جائے گی تاہم اس میں امام سمیت تین نمازیوں کو نماز میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔
Published: undefined
وزارت مذہبی امور کی جانب سے مسجد عمرو ابن العاص میں تراویح کے لیے منظور شدہ قاری اور حافظ قرآن کو قرات کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ مصر میں کرونا کی وبا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ملک کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید ہے۔ مساجد کی انتظامیہ کو تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی شرط کے ساتھ مساجد میں آنے اور اذان دینے سمیت مساجد کی صفائی جیسے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز