عالمی خبریں

جوہری تجربات پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کی جائے، سکریٹری جنرل اقوامی متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتباہ کیا کہ جو لوگ جوہری تجربات کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہ شاید بھول گئے ہیں کہ ماضی میں جوہری تجربات کے باعث انہیں کیا نقصانات اٹھانا پڑے تھے

<div class="paragraphs"><p>انٹونیو گوٹریس / آئی اے این ایس</p></div>

انٹونیو گوٹریس / آئی اے این ایس

 
ians

اقوام متحدہ: ہر سال اگست کی 29 تاریخ کو جوہری تجربات کے خلاف بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے ایک پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری تجربات پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگا دینی چاہئے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، گٹیرس نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں میں دنیا بھر میں 60 سے زیادہ مقامات پر 2000 سے زیادہ جوہری تجربات کیے گئے ہیں، جس کے بعد وہ علاقے رہنے کے قابل نہیں رہے۔ اس کے ساتھ ہی وہاں رہنے والے لوگوں کو طویل عرصے تک صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے سربراہ نے انتباہ کیا کہ جو لوگ جوہری تجربات کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، وہ شاید بھول گئے ہیں کہ ماضی میں جوہری تجربات کے باعث انہیں کیا نقصانات اٹھانا پڑے تھے۔ گٹیرس نے کہا کہ جوہری تجربات مخالف بین الاقوامی دن پر دنیا کو اس عمل کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

Published: undefined

گٹیرس نے کہا کہ اس پر پابندی لگانے والا واحد اقدام ’جوہری تجربات پابندی معاہدہ‘ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ابھی تک نافذ نہیں ہوا ہے۔

گٹیرس نے کہا، ’’جوہری تجربات کے متاثرین اور مستقبل کی نسلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں تمام ممالک سے درخواست کرتا ہوں جو اس معاہدے کے نفاذ کے لیے ضروری ہیں کہ وہ اسے فوری اور بغیر کسی شرط کے نافذ کریں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’آئیے انسانیت کی آزمائش میں کامیاب ہوں اور جوہری تجربات پر ہمیشہ کے لیے پابندی لگائیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined