واشنگٹن: ٹیسلا، اسپیس ایکس کے سی ای او اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں ایمیگرینٹس یعنی تارکین وطن کافی کامیاب ہو رہے ہیں اور ہندوستانی نژاد امریکی کمائی کے معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ تائیوان، چین اور جاپان کے علاوہ انہوں نے سفید فام امریکیوں کو اس معاملے میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جو امریکی مردم شماری بیورو کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ اس میں امریکہ میں رہنے والے مختلف ایشیائی تارکین وطن گروپوں کی سالانہ اوسط گھریلو آمدنی 2018 پر توجہ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مسک خود جنوبی افریقہ سے امریکہ آنے والے تارکین وطن ہیں۔ تاہم، انہوں نے ذات اور جنس کی بنیاد پر آمدنی میں عدم مساوات کی بحث کو مسترد کر دیا ہے۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا ’’واہ، امریکہ واقعی مواقع کی سرزمین ہے۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی اوسط سالانہ گھریلو آمدنی 119858 ڈالر ہے جو کہ سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد تائیوان، چین اور جاپان سے آنے والے تارکین وطن کی آمدنی ہے۔
یہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کی اوسط گھریلو آمدنی 77315 ہے جو اس فہرست میں پانچویں مقام پر ہے۔ اس کے علاوہ فلپائنی، کورین، کمبوڈین، ہمونگ اور ویتنامی امریکیوں کا نمبر آتا ہے۔ تاہم، اس فہرست میں یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ ان کی اوسط گھریلو آمدنی سفید فام امریکیوں (65902 ڈالر) کی آمدنی سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined