عالمی خبریں

امارات-اسرائیل معاہدے کو فلسطینی قیادت نے کیا مسترد، اقوام متحدہ کا خیرمقدم

فلسطینی قیادت نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا اور اس حوالے سے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا

امارات-اسرائیل معاہدے کو فلسطینی قیادت نے کیا مسترد
امارات-اسرائیل معاہدے کو فلسطینی قیادت نے کیا مسترد 

فلسطینی قیادت نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات استوار کرنے کے معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔ فلسطینی قیادت نے اس حوالے سے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST

اس سے قبل فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز اپنے مشیران کے ایک 'فوری اجلاس' طلب کیا تھا تا کہ اس معاہدے کے حوالے سے بیان جاری کرنے سے قبل اس سمجھوتے کو زیر بحث لایا جا سکے۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق محمود عباس نے نے ایک فوری اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس کے بعد امریکا، امارات اور اسرائیل کی جانب سے جمعرات کے روز سامنے آنے والے مشترکہ اعلان کے حوالے سے بیان جاری کیا جائے گا۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جمعرات کے روز اپنے اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ایک "تاریخی دن" ہے۔ یہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں اعلان پر پہلا اسرائیلی رد عمل تھا۔ اس معاہدے کے متن کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات قائم ہوں گے اور اس کے مقابل اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کا ایک وسیع حصہ ضم کرنے کے منصوبے پر عمل درامد روک دے گا۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST

بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ امارات کے ساتھ معاہدہ خطے کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق امارات نے صحراء کو ایک ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کر دیا ،،، امارات کے ساتھ معاہدہ خطے کی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گا۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST

ادھر، اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی کوششوں سے طے پانے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطی کے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Aug 2020, 1:59 PM IST