پاکستان میں شیعہ اور سُنی فرقوں کے درمیان کئی دنوں سے جاری تشدد میں اب تک 150 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اتوار کو بھی تشدد میں 21 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ اس خوفناک تشدد کے واقعات کے درمیان دونوں فرقوں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ جنگ بندی 7 دنوں کی ہوگی جس میں دونوں فرقوں کے لوگوں کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔
Published: undefined
کے پی کے صوبہ کی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ سمجھوتہ کے تحت دونوں فرقوں کے بزرگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مارے گئے لوگوں کی لاش ایک دوسروں کو واپس کر دی جائیں گی۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ جن لوگوں کو قیدی بنایا گیا تھا، انہیں بھی لوٹایا جائے گا۔
سیف نے بتایا کہ قبائلیوں کے درمیان 7 دنوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق قائم ہوا ہے۔ دونوں فریق قیدیوں کی ادلا-بدلی کرنے اور مہلوکین کی لاشوں کو لوٹانے پر متفق ہیں۔ قیدیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ سیف نے بتایا کہ حکومت کے ایک نمائندہ وفد نے اتوار کو سنی قبیلہ کے رہنماؤں سے ملنے سے پہلے 23 نومبر کو شیعہ قبیلہ کے اراکین سے ملاقات کی اور جنگ بندی سمجھوتہ کے بعد پشاور واپس ہو گیا۔
Published: undefined
واضح ہو کہ یہ تشدد پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ کے قرم قبائلی ضلع میں شروع ہوا۔ خیبر پختونخوا میں شیعہ-سنی فرقہ کے درمیان تشدد 21 نومبر سے جاری تھا۔ دراصل یہاں قرم ضلع میں شیعہ فرقہ کا قافلہ گزر رہا تھا، جس پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 42 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے بعد شیعہ فرقہ نے جوابی حملہ کیا جس سے تشدد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ دونوں فرقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد مٰیں ایک دوسرے کی جان لی ہے۔ تشدد کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے کے پی کے حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined