عالمی خبریں

لبنان میں پیجر دھماکے: اسرائیل نے خفیہ آپریشن کے تحت دھماکہ خیز مواد نصب کیا!

لبنان کے جنگجو گروپ حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے اور اب ان دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ملوث ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

لبنان اور شام کے کچھ علاقوں میں منگل کو متواتر پیجر دھماکے ہوئے، جن میں کئی افراد ہلاک اور بٹی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے ایک گھنٹے تک جاری رہے اور پیجر جیب یا ہاتھ میں پھٹ گئے۔ لبنان کے جنگجو گروپ حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے اور اب ان دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ملوث ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف ایک خفیہ آپریشن کے تحت تائیوان کی کمپنی ’گولڈ اپالو‘ کے تیار کردہ پیجرز میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا تھا۔ حزب اللہ نے اس کمپنی سے تقریباً 3000 پیجرز کا آرڈر دیا تھا لیکن لبنان پہنچنے سے پہلے ہی ان میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا گیا۔

- ان پیجرز کو تائیوان سے لبنان اس سال اپریل سے مئی کے درمیان بھیجا گیا تھا۔ امریکہ کے حکام کے مطابق، پیجرز کے ماڈل ’اے پی924‘ میں ہر آلہ پر ایک سے دو اونس دھماکہ خیز مواد نصب تھا، جو بیٹری کے قریب رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، لبنان میں سہ پہر 3:30 بجے پیجرز پر ایک پیغام موصول ہوا جس نے دھماکہ خیز مواد کو فعال کر دیا۔ پیجرز میں دھماکے سے پہلے چند سیکنڈ تک بیپ کی آواز سنی گئی، جس کے بعد دھماکے ہوئے۔

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے پیجرز میں پی ای ٹی این (پینٹاریٹھرِٹول ٹٹرا نائٹریٹ) دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جو پیجر کی بیٹری کے قریب رکھا گیا تھا، اس نے بیٹری کے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا اور آلہ دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔ پی ای ٹی این کا وزن 20 گرام سے کم تھا اور اس کا پتہ لگانا مشکل تھا۔

Published: undefined

موساد نے اس سے قبل بھی اسی طرح کے آپریشن کیے ہیں۔ اس نے 1996 میں حماس کے رہنما یحییٰ عیاش کے فون میں 15 گرام آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں عیاش کے فون پر اس وقت دھماکہ ہوا، جب انہوں نے اپنے والد کو کال کی۔

لبنان میں تازہ حملے کی تحقیق جاری ہے اور حزب اللہ کے الزامات پر بین الاقوامی سطح پر بحث ہو رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ابھی تک ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined