عالمی خبریں

کورونا کا قہر: فرانس میں مہلوکین کی تعداد 26 ہزار کے پار، روس کا شہر ماسکو بنا ہاٹ اسپاٹ

روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے 54 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد صرف ماسکو میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1010 ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سےمزید 243 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 26200 ہو گئی۔ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں یہ معلومات فراہم کی گئی۔

Published: undefined

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے یکم مارچ سے اب تک 26230 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 16497 کورونا متاثرین کی ہلاکت اسپتال میں جبکہ 9733 افراد کی ہلاکت نرسنگ ہومز میں ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت 22700 مریض اسپتال میں داخل ہے جن میں سے تقریبا 2868 افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں جن کی تعداد جمعرات کو 2961 تھی۔ فرانس نے کورونا کے خطرے کی وجہ سے 17 مارچ کو ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب آہستہ آہستہ پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف روس کے دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے 54 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد صرف ماسکو میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1010 ہو گئی۔ ماسکو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز جیسا بن گیا ہے۔ رسپانس سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ’ماسكو میں نمونيا اور دیگر بیماریوں سمیت کورونا میں مبتلا مزید 54 افراد ہلاک ہو گئے ہیں‘۔ سینٹر نے بتایا کہ یہ گزشتہ نو دنوں میں سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتوں کی تعداد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined