واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد پہلی سرکاری کتاب آئندہ ماہ دسمبر میں منظر عام پر آئے گی۔ کتاب کا نام ’آور جرنی ٹوگیدر‘ ہے۔ یہ کتاب اُن تصاویر اور وضاحتی تبصروں سے بھری ہوئی ہے جن کو سابق صدر نے چُنا اور اُن پر اپنے ہاتھ سے تبصرہ تحریر کیا۔
Published: undefined
کتاب میں شامل 300 سے زیادہ تصاویر ٹرمپ انتظامیہ کے دور کے اہم لمحات پر مشتمل ہیں۔ کتاب کے اجرا کی مقررہ تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔ انگریزی ویب سائٹ 45books.com کے مطابق ٹرمپ کی مذکورہ کتاب کی قیمت 74.99 ڈالر ہو گی جب کہ ٹرمپ کی دستخط شدہ کاپی 229.99 ڈالر میں دستیاب ہو گی۔
Published: undefined
رواں ماہ کے دوران میں فوکس نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ 2022ء کے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد اس بات کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے کہ آیا وہ 2024ء کے صدارتی انتخابات کے لیے خود کو نامزد کریں گے یا نہیں!
Published: undefined
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "انتخابات میں نامزدگی کے لیے سوچنے والے بہت سے سینئر افراد میرے فیصلے کے منتظر ہیں کیوں کہ اگر میں نے نامزدگی کا اعلان کر دیا تو یہ شخصیات خود کو نامزد نہیں کریں گی .... یہ وفاداری اور احترام کا اعلی مظاہرہ ہے"۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز