اسرائیل نے لبنان پر لگاتار فضائی حملے کرکے حزب اللہ کے کئی اعلیٰ کمانڈروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔ حماس اور حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی نے مشرق وسطیٰ کو مکمل جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ اس دوران ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الٰہی نے حزب اللہ کی حمایت میں بیان دیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایرج الٰہی نے کہا ہے کہ حزب اللہ دہشت گرد گروپ نہیں ہے بلکہ سیاسی تنظیم ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے ذریعہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم بتائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل عام، خونریزی، بے قصور شہریوں پر حملے کرنے کا یہ ایک صرف بہانہ ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی واحد کنجی اسرائیلی حملوں کو روکنا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر الٰہی نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی وسطیٰ میں حالات بہتر کرنے کے لیے اسرائیلی حملوں اور فوجی کارروائیوں پر فوری طور پر روک لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ سبھی ملک اسرائیل پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرکے فلسطین اور لبنان پر اس کے حملے کو روکیں گے۔
Published: undefined
ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی جان چلی گئی ہے۔ ڈاکٹر الٰہی نے حسن نصراللہ کی موت کو دنیا کے سبھی انسانوں کے لیے بڑا خسارہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم رہنما، لبنان کے سب سے بڑے سیاسی رہنما اور دنیا کی جانی مانی شخصیت کے طور پر حسن نصراللہ کی شہادت کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ یہ سبھی انسانوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ نہ صرف مسلمانوں کے لیے، نہ صرف شیعوں کے لیے، نہ صرف لبنانی لوگوں کے لیے بلکہ ہمارے سبھی عربوں کے لیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز