ڈھاکہ: ایشیا میں مواصلات پر مبنی ایک علاقائی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اس علاقہ میں کے سب سے کم انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں ملک کی آبادی کے صرف 13 فیصد لوگ ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
ایل آئی آر این ای ایشیا نامی کولمبو پر مبنی ایک تھنک ٹینک نے 18 ممالک کا سروے کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے جس میں سامنے آیا ہے کہ بنگلہ دیش میں موبائل فون کے استعمال اور انٹرنیٹ تک رسائی میں بڑے پیمانہ پر صنفی عدم مساوات ہے۔
تھنک ٹینک نے گزشتہ برس نومبر میں بنگلہ دیش کے تقریباََ دو ہزار لوگوں کا انٹرویو کیا جس کے بعد سامنے آیا کہ 18 فیصد مرد جبکہ صرف سات فیصد خواتین ہی انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہیں۔
Published: undefined
تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں موبائل فون کا استعمال کرنے والے لوگوں میں کافی فرق ہے۔ بنگلہ دیش میں موبائل فون کا استعمال کرنے والے 27 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موبائل فون پر مالیاتی خدمات کا استعمال کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے ایک چوتھائی سے بھی کم لوگوں کو انٹرنیٹ کے ذریعہ سامان کی خریداری اور فروخت کرنے والے پلیٹ فارموں کے بارے میں پتہ ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعہ خریداری کرنے والے لوگوں کی تعداد تقریباََ نہ کے برابرہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز