نیو یارک: کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں اومیکرون کے خطرے درمیان کورونا کے معاملوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے، لہذا حکومتیں سخت پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
یورپ اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں کورونا کے معاملے ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ پروازیں ایسے وقت منسوخ ہوئی ہیں جب کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے سیلانی سفر پر نکلتے ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافر پریشان نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
سفر کے لحاظ سے کافہ مصروف ترین ایان کے دوران جمعہ کے روز سے اب تک تقریباً 11500 پروازوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے، جبکہ ہزاروں پروازوں کو منزل تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ کئی فضائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے معاملوں میں تیزی کے سبب عملہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی فلائٹ اویئر کے مطابق اس کا اثر دنیا بھر میں پڑا ہے۔ پیر کے روز تقریباً تین ہزار پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ منگل کے روز 1100 مزید پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
Published: undefined
لوگوں کو جلد کام پر لوٹنے اور وسیع پیمانے پر ’لیبر فورس‘ کی کمی کے خدشہ کو کم کرتے ہوئے یو ایس سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے پیر کے روز غیر علامتی کورونا کے معاملوں کے لئے قرنطینہ کی مدت کو 10 دن سے کم کر کے 5 دن کر دیا۔
امریکہ میں کورونا کے معاملے جنوری میں ریکارڈ بلندی تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ٹیکہ نہیں لینے والوں کی بڑی آبادی اور فوری اور آسان ٹیسٹنگ کی کمی اس خدشہ میں اضافہ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز