دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک اس وبا کی زد میں آنے سے 4لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
اس معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے معاملہ میں بھی امریکہ پہلے ، برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک7 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 38ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
روس میں بھی ، کووڈ 19 وبا خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اوراس ملک میں اب تک اس وبا سے 4 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6 ہزار سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک پونے3 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہز40 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے۔ اب تک اس ملک میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے 33،964 افراد لقمہ اجل اور 2،35،278 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،41،717 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،191 افراد اس وبا کا شکار اور 4638 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی بدتر ہیں ۔ فرانس میں اب تک 1،91،313 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،209 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 1،85،750 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8685 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
ترکی میں اب تک 1،71،121 افراد کورونا سے متاثراور4711 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ خلیجی ملک ایران بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے اور یہاں اس جان لیوا وائر س سے 1،73،832 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8351 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
اسی طرح میکسیکو میں 14،053 ، بیلجیم میں 9606 ، کینیڈا میں 7877 ، نیدرلینڈ میں 6032 ، پیرو میں 5465 ، سویڈن میں 4694 ، ایکواڈور میں 3621 ، سوئزرلینڈ میں 1923 ، آئرلینڈ میں 1679 اور پرتگال میں 1485 افراد فوت ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ، پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 1 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں اور2172 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز