پیونگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا کہ بدھ کے روز اس نے ایک سپرسونک میزائل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میزائل نے 700 کلومیٹر کی دوری پر واقع اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے پہلے اطلاع دی تھی کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح بحیرہ جاپان کی جانب ایک میزائل داغا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپانی وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا سے ٹیلی فون پر شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔ بلنکن نے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ جاپان کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا ’’وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے آج جاپان کے وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا کے ساتھ بات چیت کی۔ بلنکن نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی اور کہا کہ امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula