ملیشیا کی عدالت نے ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ غیر مسلم بھی ایشور یعنی بھگوان کو مخاطب کرنے کے لیے ’اللہ‘ لفظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک ملیشیا میں مذہبی آزادی کے تخریبی ایشوز پر عدالت کا یہ فیصلہ انتہائی اہم ٹھہرایا جا رہا ہے، کیونکہ ملیشیا حکومت کے ذریعہ غیر مسلموں کو ’اللہ‘ لفظ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
حکومت کے ذریعہ غیر مسلموں کو ’اللہ‘ لفظ استعمال کرنے پر لگائی گئی پابندی کو چیلنج کرنے والے گروپ کے وکیل اے. زیویر نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے عیسائی پبلشنگز کے ذریعہ ’اللہ‘ اور عربی زبان کے تین دیگر الفاظ کے استعمال پر 35 سال سے لگی روک کو رد کر دیا ہے اور اس پابندی کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
حکومت نے پہلے کہا تھا کہ ’اللہ‘ لفظ کا استعمال صرف مسلمان کریں گے تاکہ غلط فہمی کی اس حالت سے بچا جا سکے جو انھیں دیگر مذاہب میں ’داخل‘ کر سکتی ہے۔ یہ ملیشیا میں اپنی طرح کا بالکل الگ معاملہ ہے اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے جہاں پر اچھی خاصی تعداد میں عیسائی اقلیت رہتے ہیں۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
ملیشیا کے عیسائی لیڈروں نے کہا کہ ’اللہ‘ لفظ کے استعمال پر روک غیر واجب ہے، کیونکہ مالے زبان استعمال کرنے والی عیسائی آبادی طویل مدت سے بائبل، عبادتوں اور گیتوں میں ایشور کو مخاطب کرنے کے لیے ’اللہ‘ لفظ کا استعمال کرتی رہی ہے جو عربی سے لیا گیا ہے۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
ہائی کورٹ کی طرف سے دیا گیا حکم 2014 کے ملک کی وفاقی عدالت کے فیصلے کے برعکس ہے جس نے رومن کیتھلک چرچ کی طرف سے قانونی چیلنج پر حکومت کی پابندی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ چرچ نے ’اللہ‘ کا لفظ اپنے مالے زبان کے نیوز لیٹر پر استعمال کیا تھا۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
بہر حال، زیویر نے کہا کہ عدالت نے اب واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ ’اللہ‘ لفظ کا استعمال سبھی ملیشیا کے لوگ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کا فیصلہ ملیشیا کے غیر مسلم افراد کے مذہبی حقوق کی بنیادی آزادی کو مضبوط کرتا ہے۔‘‘
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Mar 2021, 3:40 PM IST