عالمی خبریں

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات و نفسیات ڈینیئل کاہنمین کا 90 سال کی عمر میں انتقال

ماہر اقتصادیات اور ماہر نفسیات ڈینیئل کاہنمین کا 90 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ انسانی فہم کو نئی جہت دینے والے کاہنمین کو 2002 میں ان کی فیصلہ سازی پر تحقیق کے لیے نوبل انعام دیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

یروشلم: اسرائیلی نژاد امریکی علمی ماہر نفسیات اور معاشیات میں نوبل انعام یافتہ ڈینیئل کاہنمین 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایک انتہائی ذہین لوگوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاہنی مین کی تحقیق نے انسانیت کے سمجھنے کے انداز کو بدل دیا ہے، ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی صدر کے حوالے سے کہا، ’’کاہنیمن کی موت کے بعد بھی انسانیت کی بھلائی کے لیے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کاہنیمن کو 2002 میں غیر یقینی حالات میں فیصلہ سازی پر توجہ دینے کے حوالہ سے تحقیق پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

Published: undefined

کاہنمین یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی میں سنٹر فار دی اسٹڈی آف ریشنلٹی کے فیلو تھے، یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے رکن اور کئی بڑی امریکی یونیورسٹیوں میں پروفیسر اور محقق تھے۔

کاہنمین نے عقلیت کے بارے میں ان مفروضوں کو مسترد کر دیا تھا جو دہائیوں سے معاشیات پر حاوی تھے۔ انہوں نے متعدد حیران کن رویوں کے پیچھے منطق کو کامیابی کے ساتھ ظاہر کیا تھا، مثلاً کیوں لوگ ایسے اسٹاک کو فروخت کرنے سے انکار دیتے ہیں جن کی قیمت ختم ہو چکی ہے، یا وہ ایک چھوٹی چیز پر پیسہ بچانے کے لیے تو دور دراز کی دکان پر جاتے ہیں لیکن کسی مہنگی چیز پر اتنی ہی بچت کرنے کے لیے کیوں نہیں جاتے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined