عالمی خبریں

نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کا ’ایپل ٹی وی‘ سے معاہدہ

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی کا متاثر کن تدریسی ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ لڑکی ملالہ یوسف زئی کا متاثر کن تدریسی ویڈیوز بنانے کے لیے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ملالہ یوسف زئی نے حال ہی میں ’’ایکسڑا کریکولر‘‘ کے نام سے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے۔ اس ضمن میں اُن کا امریکی کمپنی ایپل ٹی وی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

Published: undefined

معاہدے کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی طاقت ور اسٹوریز بنانے پر یقین رکھتی ہوں جو خاندانوں کے درمیان قربتیں، دوستیوں کو قائم کرنے اور بچوں کے خواب پورا کرنے میں متاثر کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایپل کمپنی کے اشتراک سے نہ صرف اس طرح کی کہانیاں بنانے سے خواتین، نوجوان، لکھاری اور دیگر فن کاروں کو مدد ملے گی بلکہ جس طرح یہ لوگ اپنے فن سے دنیا کو دیکھتے ہیں، ویسے ہم بھی دیکھ سکیں گے۔

Published: undefined

خواتین کے حقوق کی علم بردار نے اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پروگرام پارٹنر شپ پر جو معاہدہ ایپل کمپنی کے ساتھ انجام پایا ہے اس میں ڈرامہ، ڈاکیو مینٹری، اینی میشن اور بچوں کی سیریز شامل ہیں۔

دوسری جانب ایپل کمپنی کی جانب سے بھی انسٹا گرام پر جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا کہ نوبل انعام یافتہ، طالب علم اور لڑکیوں کی تعلیمی وکیل ملالہ یوسف زئی ایپل ٹی وی کے لیے پروگرام بنائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined