عالمی خبریں

جوہری حملوں کے متاثرین کی بحالی اور جوہری بموں کے خلاف جدوجہد پر جاپانی تنظیم ’نیہون ہیدانکیو‘ کو نوبل امن انعام

نوبل امن انعام 2024 جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی گواہی کے ذریعے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کی جدوجہد پر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نیہون ہدانکیو کا لوگو / سوشل میڈیا</p></div>

نیہون ہدانکیو کا لوگو / سوشل میڈیا

 

دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کی جدوجہد اور ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو (Nihon Hidankyo) کو 2024 کے نوبل امن انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ تنظیم، جو 1956 میں قائم ہوئی، ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹمی حملوں کے بچ جانے والے افراد (ہیباکوشا) کے حقوق کی بحالی اور جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Published: undefined

نیہون ہیدانکیو کا بنیادی مقصد جاپانی حکومت پر دباؤ ڈالنا اور متاثرین کی فلاح و بہبود کے لیے قانونی حقوق کا حصول یقینی بنانا ہے۔ تنظیم نے ہیباکوشا کی گواہیوں کے ذریعے عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا کہ جوہری ہتھیاروں کا دوبارہ استعمال انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

نوبل کمیٹی نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیہون ہیدانکیو نے جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو پاک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تنظیم کو ’نوبل‘ کا یہ اعزاز ملنے کے بعد دنیا بھر میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی تحریک کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ اس انعام کی مالیت 11 ملین سویڈش کرونا (تقریباً 1.1 ملین ڈالر) ہے، اور جیتنے والوں کو 10 دسمبر کو الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر سند اور گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

Published: undefined

گزشتہ برس جیل میں بند ایرانی خواتین کے حقوق کی وکیل نرگس محمدی نے 2023 کا امن کا نوبل انعام جیتا تھا جنہوں نے ایران میں خواتین کے جبر کے خلاف اپنی جرات مندانہ جدوجہد اور سماجی اصلاحات کے لیے انتھک جدوجہد کی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا)، بین الاقوامی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس اس سال کے نوبل امن انعام کے پسندیدہ امیدواروں میں شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined