نیامے: مغربی افریقی ملک نائیجر کے تیلا بیری علاقے میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے مسافروں سے بھری چار گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کم از کم 58 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکومت نائیجر نے منگل کے روز یہ بیان جاری کیا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ حملہ پیر کے روز ہوا۔
Published: undefined
نائیجرحکومت نے ایک بیان میں کہا’’حملہ آوروں نے لوگوں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ بنی بنگواؤ میں ہفتہ وار مارکیٹ سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے‘‘۔ اس حملے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
Published: undefined
نائیجر حکومت نے ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دولت اسلامیہ سے وابستہ کچھ دہشت گرد تنظیمیں اس علاقے میں بہت سرگرم ہیں اور ایسے حملے کرتی رہتی ہیں۔ رواں سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے دور کے بعد ، تیلابیری خطے میں ہونے والے حملوں میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined