عالمی خبریں

کورونا کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے نیوزی لینڈ میں قومی ایمرجنسی کی مدت بڑھائی گئی

نیوزی لینڈ میں 25 مارچ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ایک دن بعد ہی 26 مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا جو کم از کم چار ہفتے تک نافذ رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویلنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے درمیان نیوزی لینڈ میں منگل کو قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کےلئے بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہری سلامتی کے وزیر پینی ہینارے نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہا، ’’شہری سلامتی اور ایمرجنسی کے انتطامیہ محکمے کے ڈٓائریکٹر کی صلاح پر وزیراعظم سے بات چیت کرنے کے بعد میں نے کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کو ایک ہفتے کےلئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

نیوزی لینڈ میں 25مارچ کو قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے ایک دن بعد ہی 26 مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو کم از کم چار ہفتے تک نافذ رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ قومی ایمرجنسی کی مدت میں اس سے پہلے بھی اضافہ کیا گیا تھا اور تازہ اضافہ دوسری بار ہوا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1160 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined