امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایران کے تعمیراتی شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں چار ایسی اشیاء بھی شامل ہیں جنہیں ایران اپنے فوجی یا جوہری پروگراموں میں استعمال کرتا ہے۔
Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM IST
جمعرات کے روز ایران کے لیے امریکی خصوصی مندوب برائن ہُک نے "العربیہ" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایران کسی نئے جوہری معاہدے پر امریکا سے گفت وشنید قبول نہیں کرتا واشنگٹن تہران پر پابندیاں عائد کرتا رہے گا۔
Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM IST
ہک نے مزید کہا کہ پابندیوں کے ایک سال کے دوران ایرانی تیل کی فروخت 25 لاکھ بیرل سے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار بیرل پر آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا تیل کا شعبہ بدترین زوال کا شکار ہوا ہے۔
Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM IST
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دو سال قبل کی صورتحال کے مقابلے میں پابندیوں کی وجہ سے آج ایران کی حکومت معاشی طور پر کمزور ہے۔ امریکی مندوب نے وضاحت کی کہ امریکا کی طرف سے ایران پر پابندیاں اس کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں۔
Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Nov 2019, 2:04 PM IST