عالمی خبریں

پیگاسس جاسوسی معاملہ میں نئے انکشافات، جاسوسی میں حاصل کی گئی معلومات اسرائیلی کمپنی کے سرور میں موجود!

پیگا سس جاسوسی معاملہ کو لےکر دنیا بھر میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور اس کی لپیٹ میں کئی بڑے رہنما اور شخصیات پھنستی نظر آ رہی ہیں ۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پیگاسس جاسوسی معاملہ میں کئی نئے اور بڑے خلاصہ سامنےآ رہے ہیں۔ اے بی پی پر شائع خبر کے کے مطابق جن لوگوں کے فون کی جاسوسی کی جا رہی تھی اور اس جاسوسی میں جو معلومات حاصل کی جا رہی تھی وہ معلومات صرف گراہک تک موجود نہیں ہے بلکہ پیگاسس کے سرور میں بھی جاتی ہے یعنی جن ممالک کو یہ بیچا گیا ان کے راز بھی اس کمپنی کے سرور میں موجود ہوں گے۔ دوسرا بڑا خلاصہ یہ ہے کہ این ایس او کی پوری کمانڈ اسرائیلی ڈفینس فورسیز سے جڑے لوگوں کے پاس رہی ہے اور آج بھی ہے۔ تیسرا ایک اور اہم خلاصہ یہ ہے کہ پیگا سس کو اسرائیل نے آپریشن فلسطین چلانے کے لئے بیچا تھا۔

Published: 01 Aug 2021, 8:11 AM IST

ہندوستان میں تو پیگاسس کی وجہ سے حزب اختلاف نے پہلے ہی ہنگامہ مچایا ہوا ہے لیکن بیرون ممالک میں بھی اس کی آگ کم نہیں ہے۔اب یہ خبر آ رہی ہے کہ جاسوسی معاملہ میں دنیا کی کئی بڑی شخصیات لپیٹے میں آ رہی ہیں اور ان شخصیات میں صدر کے لیول تک کے لوگ ہو سکتے ہیں ۔واضح رہے جو باتیں اس کمپنی نے اپنے گراہک ممالک سے چھپائی تھیں وہ دھیرے دھیرے سامنے آنے لگی ہیں اور ان ممالک میں اس خلاصہ کے بعد کافی بے چینی ہے کہ پیگاسس کے ذریعہ حاصل کی گئی معلومات اسرائیل کے پاس بھی چلی گئی ہے کیونکہ یہ معلومات کمپنی کے مین سرور میں بھی ہے۔

جو ایک اور اہم خلاصہ ہوا ہے وہ یہ کمپنی آپریشن فلسطین کے لئے یہ کام کر رہی ہے ۔ واضح رہے یہ کمپنی پیگاسس بیچ کر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آپریشن فلسطین کے لئے استعمال کرے گی۔اس خلاصہ کو لے کر بھی کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Published: 01 Aug 2021, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Aug 2021, 8:11 AM IST