برطانیہ میں کورونا کےایک اور نئےقسم کے پتہ لگنے سے وہاں دہشت پھیل گئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ نئی اقسام جنوبی افریقہ سے آئی ہیں کیونکہ یہ ان مریضوں میں پائی گئی ہیں جو جنوبی افریقہ سےواپس لوٹے تھے۔برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہیکناک نے بدھ کو یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیاہے کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تیزی سےپھیلنے والی اوراپنی شکل بدلنے والی ہے۔برطانیہ کے محکمہ صحت نے حال ہی میں بتا یا تھا کہ کورونا وائرس کی ایک بدلی ہوئی قسم کاپتہ لگاہے جو اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
برطانیہ میں اب جنوبی افریقہ سے آئے کورونا کےایک اور نئے اقسام کے پتہ لگنے کے بعد خوف کاماحول پیدا ہوگیا ہےاور اس وبا کے مزیدتیزی سے پھیلنےکا خوف منڈرانے لگا ہے۔وزیر صحت نے دس ڈاؤننگ اسٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےدونوں نئےاقسام ان لوگوں میں پائے گئے ہیں جو پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران جنوبی افریقہ سے واپس لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ تشویش پیدا کرنےوالی ہے۔
Published: undefined
اس خبر کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقہ کی پروازوں پرروک لگادی ہے اور ان لوگوں سےخود کو فورا کوارنٹائن کرنےکےلئے کہاہے جو جنوبی افریقہ سے ہوکر آئےہوں یا پھر پندرہ روز میں وہاں سےآئے لوگوں سےرابطہ میں آئے ہوں۔
Published: undefined
واضح رہے جب سے کورونا کی پہلی نئی قسم کا پتہ لگا تھا اسی وقت سے ہندوستان سمیت کئی ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پرروک لگا دی تھی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز