کویت میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے اقدامات کے ساتھ کل اتوار سے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔ یہ بات کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی "کورونا" نے جمعے کے روز بتائی۔ ادھر کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ کے مطابق کورونا سے شدید متاثرہ ممالک سے براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے افراد 14 روز کے لیے ایک مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے "کویت مسافر" کی ویب سائٹ کے ذریعے اندراج ہو گا۔ ہوٹل میں قیام کے اخراجات مسافر کو خود ادا کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
دیگر ممالک سے آنے والے مسفاروں کو "کویت مسافر" پلیٹ فارم کے ذریعے اندراج کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں 7 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ مسافر مزید 7 روز کے لئے اپنے گھر میں رہ کر قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے۔ اتوار کے روز سے سے نافذ العمل نئے اقدامات صحت سے متعلق حکام کی ہدایات پر سامنے آئے ہیں۔ ان کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
Published: undefined
ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی سے بعض لوگوں کو استثنا حاصل ہو گا۔ ان میں بیرون ملک علاج کے لیے جانے والے کویتی مریض، بیرون ملک زیر تعلیم کویتی طلبہ، 18 برس سے کم عمر مسافر جو کسی ساتھی کے بغیر ہوں، سفارتی عملہ اور طبی عملہ شامل ہے۔ ان افراد کو قرنطینہ کے پورے 14 روز گھر میں ہی گزارنے ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز