امریکی صدر نے ایران کے باون اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی، جس کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے انہیں ٹوئٹر پر ہی جواب دیا ہے۔ ان کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا، ''ایرانی قوم کو کبھی بھی دھمکی نہ دیں۔‘‘ حسن روحانی کا کہنا تھا، ''جو 52 کا ہندسہ بیان کر رہے ہیں، انہیں 290 کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
صدر حسن روحانی نے اس طرح اُس ایرانی مسافر ہوائی جہاز کا حوالہ دیا ہے، جو سن 1988ء میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس مسافر طیارے کو اس وقت آبنائے ہرمز میں ایک امریکی جنگی جہاز نے مار گرایا تھا۔ اس واقعے میں اس جہاز میں سوار تمام 290 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران اس وقت سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ امریکا کو اس حوالے سے ایران سے سرکاری طور پر معذرت کرنا چاہیے۔
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی کوشش کی، تو ایران کے دیگر اہداف کے ساتھ ساتھ ان مقامات کو بھی 'انتہائی تیزی اور سخت طریقے‘ سے نشانہ بنایا جائے گا، جو تاریخی حوالے سے اہم ہیں۔ ٹرمپ نے 52 کا ہندسہ اس وجہ سے استعمال کیا کیوں کہ نومبر 1979ء سے جنوری 1981ء تک تہران کے امریکی سفارت خانے میں 52 امریکی اہلکاروں کو یرغمالی بنا کر رکھا گیا تھا۔
Published: undefined
دریں اثناء 7 جنوری بروز منگل ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ان کے آبائی شہر کرمان میں تدفین ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز دارالحکومت تہران میں لاکھوں کی تعداد میں عام شہری انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس تعزیتی اجتماع کے شرکاء نے جنرل سلیمانی کو ایک ہیرو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز