تل ابیب: ایک ہیکر گروپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو ہیک کر لیا۔ گروپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شائع کر دی جس میں ایک مسجد دکھائی دیتی ہے اور آذان کی آواز سنائی دیتی ہے۔
Published: undefined
گمنام سوڈان نامی ایک گروپ نے نیتن یاہو کے فیس بک پیج اور ویب سائٹ کے علاوہ کئی اور اہم ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک فیچر کے ذریعے کیا گیا جس میں "فیس بک" کا پیج دوسرے پیج کے ساتھ تعاون کرتا ہے، لیکن ہیکرز پیج کا مکمل کنٹرول نہیں کر سکے۔
Published: undefined
پیج کو کچھ دیر کے لیے غیر فعال کر دیا گیا تھا۔ ان حملوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کو ڈسٹری بیوٹڈ ڈینائل آف سروس (ڈی ڈی او ایس) حملے ہیں، جو سرورز کو کریش کر دیتے ہیں لیکن معلومات چوری نہیں کرتے۔ بدھ کو اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ کے مطابق، فوری طور پر، شن بیٹ نے فیس بک کی طرف سے لیے جانے والے جائزے کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Published: undefined
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، یہ گروپ، جو خود کو گمنام سوڈان کہتا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا روسی ہیکنگ گروپ ''کل نیٹ'' سے تعلق ہے۔ حالیہ دنوں میں، اس گروپ کی طرف سے اسرائیلی ویب سائٹس کو بار بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے شروع میں اور بدھ کی سہ پہر دوبارہ موساد کی ویب سائٹ کو غیر فعال کیا گیا ہے۔ اس مہینے کے شروع میں بھی گروپ نے کہا کہ اس نے کئی بینکنگ اور دیگر اسرائیلی ویب سائٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔ اسی طرح اسرائیل کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس، بن گوریان ایئر پورٹ اور مختلف اسرائیلی نیوز ویب سائٹس سائبر حملے کے بعد بند ہو گئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined