عالمی خبریں

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال میں طیارہ حادثے کے دوران 18 مسافر ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا وہ رن وے پر پھسل گیا، حادثے میں صرف پائلٹ کی ہی جان بچ سکی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ نیپال پولیس</p></div>

تصویر بشکریہ نیپال پولیس

 

کھٹمنڈو: نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔ معلومات کے مطابق طیارہ سوریا ایئر لائنز کا طیارہ نمبر 9این - اے ایم ای (سی آر جے 200) تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر پھسل گیا، جس کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد طیارے سے آگ کے گولے بھی نکلتے دیکھے گئے۔ حادثے کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

سوریہ ایئر لائن کا طیارہ جو کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار ہوا، اس کے مسافروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔ فہرست کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر سوریہ ایئر لائنز کے عملے کے ارکان تھے۔ دراصل، مسافروں کی جو فہرست سامنے آئی ہے، اس میں عملے کی شناخت کا ذکر ریمارکس کے کالم میں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر اس حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو ٹیم نے طیارے کی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ طیارے کے حادثے میں بحفاظت بچ جانے والے پائلٹ کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس سے حادثے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

طیارے کے حادثے کی کچھ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے تری بھون ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ اس حادثے کے بعد احتیاط کے طور پر تری بھون ہوائی اڈے پر اترنے والے طیاروں کی لینڈنگ کا رخ لکھنؤ اور کولکاتا کی طرف موڑ دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined