ہیلنسکی: فن لینڈ اور سویڈن کی پارلیمنٹ پیر کو یعنی آج ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں رکنیت کے لیے اپنی درخواستوں کو منظور کرنے کے عمل سے متعلق حکومتی رپورٹس پر بحث کریں گی۔ فن لینڈ کی وزیر اعظم ثنا میرین فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق رپورٹ پیش کریں گی جس کے بعد پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔ فن لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر بحث میں کوئی ایسی تحریک پیش کی جاتی ہے، جو رپورٹ میں دی گئی رائے سے مختلف ہو اور اس کی تائید ہو، تو بحث کے اختتام پر ان پر ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس کے ساتھ ساتھ سویڈش پارلیمنٹ سیکورٹی پالیسی رپورٹ پر بھی بحث کرے گی، جو سویڈش وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن پیش کریں گی۔ سویڈن کی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ "ہر فریق کے ایک نمائندے کو بحث میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی، جس کی مدت دس منٹ سے زیادہ نہیں ہوگی۔"
Published: undefined
فن لینڈ کے ماہرین کو توقع ہے کہ یہ بحث منگل تک جاری رہے گی، جب کہ سویڈش اخبار ایکسپریشن نے جمعہ کے روز اطلاع دی تھی کہ سویڈش کابینہ کے سربراہ پارلیمان میں بحث کے فوراً بعد پیر کو ایک خصوصی حکومتی اجلاس بلائیں گے، جہاں ناٹو کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن ناٹو میں شامل ہونے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ مارچ میں، ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اگر وہ ناٹو میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ان کی درخواستوں پر تیزی سے کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined