کینبرا: ناسا نے پیر کے روز 27 سالوں میں پہلی بار آسٹریلیا کی سرزمین سے راکٹ لانچ کیا ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق بارش اور ہوا کی وجہ سے لانچ میں تاخیر کے بعد ذیلی ساؤنڈنگ راکٹ نے آج صبح شمالی علاقہ جات کے آرنہیم اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ پرواز بھری۔
1995 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے آسٹریلیا سے راکٹ لانچ کیا ہے اور غیر ملکی سرزمین پر تجارتی لانچ پیڈ سے پہلی بار لانچ کیا ہے۔ ناسا نے کہا کہ این ٹی سے اڑان بھرنے والے تین میں سے پہلے راکٹ نے صرف جنوبی نصف کرہ میں فلکی طبیعیات کے مطالعہ کرنے کے لیے خلا میں تقریباً 300 کلومیٹر کا سفر کیا۔
شمالی علاقہ جات کی وزیر اعلیٰ نتاشا فائلز نے اس لانچ کو آسٹریلیا کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ آرنہیم اسپیس سینٹر ، ایکویٹوریئل لانچ آسٹریلیا (ای ایل اے) کے زیر ملکیت اور چلایا جاتا ہے، جس کا مقصد 2024 تک سالانہ 50 لانچوں کی میزبانی کرنا ہے۔ اگلی لانچ 4 جولائی کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined