لندن: برطانیہ میں نیو پورٹ (ساؤتھ ویلز) میں ڈاکٹروں کی ٹیم پانچ ماہ کی دو جڑواں بچیوں کے حوالے سے حیرت زدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’رائل گوینٹ‘ اسپتال کے ماہرین اس بات کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جڑواں شیر خوار بچیوں میں سے ایک بچی ’لیا‘ تو شدید نوعیت کے کرونا وائرس کا شکار ہو گئی جب کہ ہردم اسی کے ساتھ رہنے والی دوسری بہن ’تھیا‘ مکمل طور پر صحت مند ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لِیا سنگین نوعیت کے انفیکشن سے متاثر ہوئی اور اس پر ظاہر ہونے والی علامات بھی مختلف نوعیت کی ہیں۔
Published: 19 May 2020, 10:40 PM IST
برطانوی اخبار ڈیلی مِرر کے مطابق بچیوں کی 35 سالہ ماں ’ھینا گوڈوِن‘ نے گزشتہ ماہ اپنی ایک بیٹی لِیا کا بلند درجہ حرارت نوٹ کیا۔ ساتھ ہی بچی کے جسم پر الرجی کے واضح نشانات بھی موجود تھے۔ ماں نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جس پر پورے گھرانے کو نیو پورٹ شہر کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Published: 19 May 2020, 10:40 PM IST
بچی کے تمام تر ٹیسٹوں اور معائنے سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے خون میں اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ دیگر ٹیسٹوں سے تصدیق ہو گئی کہ یہ اینٹی باڈیز بچی کے سابقہ طور پر کرونا سے متاثر ہونے کا نتیجہ ہے۔ بعد ازاں بچی کو اس کی بہن کے ہمراہ کارڈف شہر میں بچوں کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رواں ہفتے ڈاکٹرز دونوں جڑواں بہنوں کے جینیاتی ٹیسٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ بچی لِیا کس بیماری میں مبتلا ہے۔
Published: 19 May 2020, 10:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 May 2020, 10:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز