میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے دوعلاقوں میں دنیا میں انٹرنیٹ کی طویل ترین بندش کا آج خاتمہ ہوگیا ہے۔ میانمار کی شمالی ریاستوں راخائن اور چِن کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 19 ماہ سے انٹرنیٹ سروس بند تھی۔ میانمار میں کام کرنے والے ایک موبائل آپریٹر نے بدھ کو ان دونوں ریاستوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کی اطلاع دی ہے۔
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST
راخائن اور چِن میں جون 2019ء میں آنگ سان سوچی کے زیر قیادت سول حکومت کے تحت محکمہ ٹیلکام نے ایک ہنگامی حکم کے ذریعے انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST
میانمار میں سوموار کو فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اس کی جگہ خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔ اس کے بعد موبائل فون آپریٹر ٹیلی نار گروپ کا کہنا ہے کہ راخائن اور چِن کے آٹھ ٹاؤنز میں انٹرنیٹ کی سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک عرصے سے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے کوشاں تھا۔
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST
ان دونوں ریاستوں کے متاثرہ مکینوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے دوبارہ رابطہ ہونے پر جشن منایا ہے۔ مونگڈا میں روہنگیا نسل سے تعلق رکھنے والے مسلم شعبان کا کہنا تھا کہ ’’اب ہمارا انٹرنیٹ بحال ہوا تو ہمیں ملک میں فوجی بغاوت کا پتا چلا ہے۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انٹرنیٹ پر پابندیوں کی وجہ سے کرونا وائرس سے انسانی صحت کو لاحق خطرات کے بارے میں آگہی کی مہم بھی نہیں چلائی جاسکی تھی۔
(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Feb 2021, 12:40 PM IST