عالمی خبریں

میانمار میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ آنگ سانگ سوکی اور ون منٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل لیگ فار ڈیمورکیسی پارٹی کے دیگر ارکان کو آج صبح فوج نے تختہ پلٹ کر حراست میں لیا تھا۔

آنگ سان سوکی، تصویر آئی اے این ایس
آنگ سان سوکی، تصویر آئی اے این ایس 

نیپڈا: میانمار اسٹیٹ کاونسلر آنگ سان سوکی سمیت صدر ون منٹ اور برسراقتدار پارٹی کے دیگر ارکان کو پیر کے روز حراست میں لئے جانے کے بعد فوج نے ملک میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ آنگ سان سوکی اور ون منٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل لیگ فار ڈیمورکیسی پارٹی کے دیگر ارکان کو آج صبح فوج نے تختہ پلٹ کر حراست میں لیا تھا۔

Published: undefined

اس دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون نے انہیں میانمار کی صورتحال کی اطلاع دی۔ امریکہ نے آنگ سان سوکی اور صدر کو فوجی حراست سے آزاد کرنے کے لئے کہا ہے اور ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ برس 8 نومبر کو ہوئے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ہونے پر تختہ پلٹنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ یہ انتخاب ملک میں سال 2011 میں فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد دوسری بار عام انتخابات ہوئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے حکومت اور طاقتور فوج میں مستقل تناؤ بڑھ رہا تھا جس کے بیچ یہ خبر آئی ہے۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوکی سال 2015 کے انتخابات کے بعد اقتدار میں آئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ دہائیوں تک نظر بند رہی تھیں اور نظر بندی کی وجہ سے ہی ان کو عالمی پہچان ملی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined