یانگون: میانمار کی رخائن ریاست سے روہنگیا پناہ گزینوں کو لے جانے والی ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس میں تقریباً 17 تارکین وطن کی موت ہو گئی ہے اور متعدد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
سیٹوے شہر میں شو یانگ میٹا فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک امدادی کارکن بیار لا نے بتایا کہ اس ہفتے اتوار کی رات ایک کشتی سمندر میں ڈوب گئی، جس پر 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کل تک 17 لاشیں مل چکی ہیں۔
Published: undefined
امدادی کارکن بیار لا نے کہا، ’’ہم نے آٹھ افراد کو زندہ پایا۔ پولیس انہیں پوچھ گچھ کے لیے لے گئی۔" انہوں نے کہا کہ ریسکیورز ابھی تک لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ جہاز پرکتنے لوگ سوار تھے اس کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع مونگ ڈاؤ ٹاؤن شپ میں ایک روہنگیا امدادی کارکن نے بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔ حادثے کے بعد تقریباً 500 دیگر افراد ابھی بھی ملیشیا جانے کی امید کر رہے ہیں۔
Published: undefined
بدھ مت کی اکثریت والے میانمار کا رخائن تقریباً چھ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کا گھر ہے، جو بنگلہ دیش سے نقل مکانی کرنے والے تصور کئے جاتے ہیں اور انہیں شہریت اور تحریک کی آزادی سے محروم کردیا گیا۔ ملیشیا اور انڈونیشیا پہنچنے کی کوشش میں ہر سال ہزاروں روہنگیا بنگلہ دیش اور میانمار کے کیمپوں سے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر سمندری سفر کرتے ہیں۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں 39 بحری جہازوں میں 3500 سے زیادہ روہنگیا بحیرہ انڈمان اور خلیج بنگال کو عبور کرنے کی کوشش کی، جو پچھلے سال 700 سے زیادہ تھے۔ ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ سال تقریباً 348 روہنگیا سمندر میں مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز